پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ہم محنتی قوم ہے۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان کی تزین و آرائش میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ لاہور کا اسٹیڈیم دیکھ لیا اچھا لگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی کافی تعریف سنی ہے کہ یہ لاہور سے بھی بہتر بنا ہے، آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آپ کی طرح ہم بھی خوب محنت کریں گے، امید ہے کراچی میں ہم ہمیشہ کی طرح اچھا رزلٹ دیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سے ڈرین نہیں کہ یہ آؤٹ ہو جائیں گے، ہماری سوچ یہی ہوگی کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔