وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کبھی بھی ججز کی گروہ بندی کا حصہ نہیں رہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ججز کے ایک ساتھ آفسز ہیں اور ایک دوسرے کو خطوط لکھتے ہیں، ججز کے ایک ہی عمارت میں ساتھ ساتھ دفاتر ہیں، سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی بات میں کوئی دھمکی نہیں ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس طرح کی تقسیم سپریم کورٹ میں ہے، ویسی ہی اب ہائیکورٹ میں جا رہی ہے، کیا ججز کا ٹرانسفر وزیراعظم نے کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کم از کم تین چیف جسٹس صاحبان متفق ہوتے ہیں تو ایک ہائیکورٹ کا جج دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے راضی ہیں راضی رہیں گے اور راضی رکھیں گے۔