صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔
باپ نے چاروں بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے خودکشی کی۔ بچوں کی عمریں 2،8،10 اور 12 سال تھیں۔
پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔