• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 19 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی 6 نمبر میں واقع گھر سے نوجوان کی لاش ملی ہے ،نوجوان کے گلے میں پھندا تھا۔نوجوان کی شناخت 19 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔پولیس نےبتایا کہ والدین نے بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نےخود کشی کی ہے ۔یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔ نوجوان کو کسی بات پراس کے والد نے ڈانٹ دیا تھا۔والد کی ڈانٹ پر وہ دل برداشتہ ہوگیا۔اس نے خودکشی جیسا اقدام اٹھایا اور اپنی جان سے گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید