• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمت آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی آڈیو جاری


بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ’ٹائٹن‘  کے پھٹنے کی آڈیو جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غرق شدہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے جانے والی بدقسمت آبدوز کے پھٹنے کی آواز پر مبنی آڈیو کو  امریکی سائنٹیفک ایجنسی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموس فیرک ایڈمنسٹریشن نے جاری کیا ہے۔

امریکی ادارے ڈیفنس ویژول انفارمیشن ڈسٹری بیوشن سروس (DVIDS) کی جانب سے جاری کردہ 20 سیکنڈ کے آڈیو کلپ میں کسی چیز کے پھٹنے، گرجدار تیز آواز اور پھر ایک خوفناک شور سنائی دیتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ آوازیں بدقسمت آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی ہیں۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اس ریکارڈنگ کو حادثے کا شکار آبدوز سے تقریباً 900 میل دور فاصلے پر موجود ایک غیر فعال صوتی آلے سے حاصل کیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اس حوالے سے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس آڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آبدوز کے پھٹنے کی آواز کے اخراج کے صوتی اخراج کا مجموعہ ہے۔ 

واضح رہے کہ آبدوز 2023ء کے جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہو گئی تھی۔

ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید