• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ کا تنازع، لندن کی ٹرین سروس الزبتھ لائن کے ڈرائیوروں کا ہڑتال کا اعلان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لندن کی اہم ترین ٹرین سروس الزبتھ لائن کے ڈرائیوروں نے تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق الزبتھ لائن کے تقریباً 500 ڈرائیور 27 فروری، یکم، 8 اور 10 مارچ کو ہڑتال کریں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق جنرل سیکرٹری ایسلف یونین مک وہیلن نے کہا کہ ہمارے ارکان کی الزبتھ لائن کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے باوجود قدر نہیں کی جا رہی۔

الزبتھ لائن کی مالک کمپنی ایم ٹی آر کے منیجنگ ڈائریکٹر مائیک باگشا نے کہا کہ ڈرائیورز کی طرف سے 4.5 فیصد اضافے کی پیشکش رد کرنے پر مایوسی ہوئی۔ 

ہڑتال کیلئے بیلٹ کا ٹرن آؤٹ 88 فیصد رہا، 95 فیصد نے ہڑتال کے حق اور 5 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی 2022 میں شروع ہونے والی الزبتھ لائن سے روزانہ تقریبا 6 لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔ جو سینٹرل لندن سے براستہ ہیتھرو ایئرپورٹ سے گزرتی ہوئی ریڈنگ اور چین فیلڈ ایسکس تک جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید