ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے تھیلیسیمیا فائٹر ز کے لیے روزگارکے مواقع اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پنجاب اسمبلی میں جلد ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی جانب سے شادی سے قبل تھیلیسمیا ٹیسٹ کا بل پاس ہونے کی خوشخبری بھی سنائی جس سے اس مرض کی روک تھام میں مدد ملے گی8مئی تھیلیسمیا کے عالمی دن کو پنک ربن ڈے کی طرز پر ریڈ لائٹ ڈے کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ہدیہ فاؤنڈیشن کے تحت تھیلیسیمیا فائٹر ز کے ساتھ ایک دن کے حوالہ سےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت حقوق اللہ اور حقوق العباد کی انجام دہی ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔