• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس میں وقفۂ سوالات مؤخر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر  محسن عزیز  کے تاخیر  سے پہنچنے پر وقفۂ سوالات مؤخر کر دیے گئے۔

 اجلاس سے خطاب میں سینیٹر  محسن عزیز نے پوچھا کہ وقفۂ سوالات جوابات کیوں مؤخر کیے گئے؟

پریذائیڈنگ افسر  شیری رحمٰن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کاانتظار کیا جاتا رہا، کوئی بھی موور موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب کے صلاح مشورے سے وقفۂ سوالات مؤخر کیے گئے ہیں، آپ لوگ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑ و نے کہا کہ وقفۂ سوالات جوابات کی کاپیاں ہماری ڈیسک پر واپس رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید