سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت سے متعلق قرار داد سینیٹ میں پیش کر دی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ پرامن جلسے اور ریلیز منعقد کریں۔
رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے سلیکٹیو طور پر جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت ملک میں بغیر تفریق کے جلسے کی اجازت دے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے کہ وہ جلسہ کریں، ہم صوبائی حکومتوں کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد کے الفاظ سیاسی جماعت کی بجائے جنرل ہونے چاہئیں، اس میں تھوڑی نرمی لائی جائے، ہم کہیں کہ صوبائی حکومت کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ پُر امن جلسہ اور ریلیز کی اجازت دے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی جماعتوں پر تو پابندی نہیں لیکن پی ٹی آئی پر ہے۔
شیری رحمٰن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر قرارداد تیار کر لیں۔