بہاولپور کے علاقے رفیع قمر روڈ پر شہری نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کا جسم 70 فیصد تک جھلس گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہری گھریلو جھگڑوں سے پریشان تھا، پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔