• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد ہلاک


جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا گیا، 8 سے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنڈولہ میں پاک فوج کے پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 10 دہشت گردوں کو پاک فوج کے جوانوں نے ہلاک کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید