سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)دریائے چناب میں مقبوضہ کشمیر سے بھارتی شہری کی نعش بہہ کر پاکستان پہنچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ چناب رینجرز کے جوانوں نے دریائے چناب میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والی بھارتی شہری کی نعش برآمدکرکے قبضہ میں لے لی ۔ نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم اس کو واپس بھارت کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔