• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی اچھال دیکھنے میں آئی ہے، ایک ہی دن میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا یہ مسلسل دوسرا دن ہے، گزشتہ روز 2500 روپے کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی تھی۔

بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو دنوں میں 4700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی فی اونس کی قیمت 2 ہزار 933 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید