• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر سر صادق خان نے لندن میں سب کو خوش آمدید کہنے کی مہم کا آغاز کردیا

 
میئر لندن سر صادق خان(فائل فوٹو)۔
میئر لندن سر صادق خان(فائل فوٹو)۔

میئر سر صادق خان نے لندن میں سب کو خوش آمدید کہنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔  

 ایک ملین پاؤنڈ کی مہم کے آغاز کے موقع پر سر صادق خان نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں فسادات کے بعد خوف کی فضا پیدا ہوئی، اس تاثر کو زائل کرنا ہے۔ 

میئر لندن سر صادق خان نے کہا کہ شہر کے دروازے پوری دنیا کے لوگوں کے لیے کھلے ہیں، انگلینڈ میں سرگرم دائیں بازو کے نسل پرست لندن میں زیادہ فعال نہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ لندن میں بھی ایسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اسی لیے کوشش ہے یہاں تمام کمیونٹیز متحد ہوں۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے دوست بنیں، پوری دنیا میں دائیں بازو والے اوپر آ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اچھا سیاستدان وہ ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے۔ 

میئر لندن سر صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے امریکا اور اٹلی کے الیکشن کے بعد یہ تاثر عام ہوگا کہ امیگرنٹس کے خلاف ہو کر الیکشن جیتا جاسکتا ہے۔ 

انھوں نے کہا امید ہے لوگ لندن میں متحد کمیونٹیز کو دیکھ کر ہماری تقلید کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید