سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پسند کی شادی کر نےوالو ں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ اسماعیل آباد میں پولیس نے مدعی دلاور مسیح کی رپورٹ پر اسکی لڑکی(م) کو اغوا کرنے کے الزام میں لڑکے ساول سمیت اسکے گھروالوں شمعون، ہاورن اور زینت بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دلاور کی بیٹی نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی ساول سے کرلی تاہم والد کو اس پر رنج تھا ۔ تھانہ اہلکار کے مطابق لڑکی لڑکے نے چرچ میں ہونے والی اپنی شادی کا ثبوت پیش کردیا ہے۔