پاکستانی خواتین کی باکسنگ میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے، زور دار مکے کا ڈر نہ چوٹ کی فکر، بس جذبہ ہے آگے بڑھنے اور کچھ کر دکھانے کا، ویمن باکسنگ چیمپئن شپ میں 14 ویمنز باکسنگ ٹیموں کی 112 باکسرز نے شرکت کی۔
ویمن باکسرز کا کہنا ہے کہ انہیں بھی بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرسکیں۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ریٹائرڈ نصر توگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جو فنڈ ملتا ہے وہ ناکافی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے باکسنگ رنگ میں قدم تو رکھ دیا لیکن ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کوالیفائیڈ کوچز، بیرون ملک ٹریننگ اور زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹ مین شرکت کا تجربہ درکار ہے۔