• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے، فیصل چوہدری


بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد احتجاج تجویز دی گئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسد قیصر سے کہا کہ آپ شاہد خاقان عباسی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ کریں۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس لوگ صرف شکایتیں لے کر نہیں جاتے، پارٹی قیادت کو بانی مختلف مسائل پر اپنی رائے بھی دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اگر قیادت سے مسئلہ ہے تو میں کھل کر اظہار کرتا ہوں، بیرسٹر گوہر بھی کڑوی باتیں سنتے ہیں لیکن وہ بہادر شخص ہیں۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کیا شیر افضل کو معلوم نہیں ہماری جماعت موروثی جماعت نہیں، ہماری پارٹی میں احتساب ہوتا ہے ہر کوئی اپنی بات کھل کر کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید