پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ بڈھ بیر میں 5 افراد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے کہا کہ مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔