کیا بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے پہلے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی انجری افورڈ کرسکتی ہے؟
چیمپئنز ٹرافی کےلیے بھارتی ٹیم نے آج دبئی میں پریکٹس کی، بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے فزیو نے رشبھ پنت کا میڈیکل چیک اپ کیا اور کہا کہ وکٹ کیپر بیٹر کی انجری سنگین نہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی میں انجری کے بعد رشبھ پنت نے ہلکی پریکٹس بھی کی، ان کے ساتھ کے ایل راہول نے بھی وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی۔