• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن امن کےلیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ چند دن میں طے ہوگا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو(فائل فوٹو)۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو(فائل فوٹو)۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوتن امن کےلیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ اگلے چند دن میں طے ہوگا۔ 

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مزید کہا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس اور امریکا کے حکام کی سعودی عرب میں بات چیت ہوگی۔ 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ روس کی طرف سے بات چیت میں کون شریک ہوگا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز، مشرق وسطیٰ کےلیے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید