• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور امریکا جنگ کی بجائے امن کی بات کریں گے، کریملن

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر کریملن نے بیان میں کہا کہ اب روس اور امریکا جنگ کی بجائے امن کی بات کریں گے۔

کریملن کا کہنا تھا کہ ہم اب بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

روسی صدر پیوتن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطہ موجودہ حالات میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی اور روسی حکام کی سعودی عرب میں ملاقات متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اس متوقع ملاقات میں روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر بات ہونے کا امکان ہے۔ 

اس سے قبل روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید