واشنگٹن (اے ایف پی) یوکرین کے صدر ولوڈیمیرزیلسنکی نے خبردار کیا ہے کہ روس ناٹو کے خلاف جنگ چھیڑ دے گا مغربی فوجی اتحاد ناٹو کمزور پڑ رہا ہے اور روس اس سے جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیئے کہ وہ ناٹو کی سپورٹ کم کردیں ، میونخ جرمنی میں سکیورٹی کانفرنس کی سائڈ لائنز پر امریکی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں زیلسنکی نے کہا ہے کہ ٹرمپ روس کو جنگ چھیڑنے سے روک سکتے ہیں جب کہ روس اس انتظار میں بھی ہے کہ امریکا یورپ سے اپنی فوج واپس بلالے تاکہ روس اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت دے سکے روسی 30 یا 50یورپ پر تسلط چاہتے ہیں۔