• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارگنجی ایکشن کمیٹی کا اجلاس علاقے کے مسائل پر غور

کوئٹہ(پ ر)ہزارگنجی ایکشن کمیٹی کا اجلاس میر محمد اللہ سمالانی کی صدارت میں ہواجس میں کمیٹی ارکان حاجی تاج محمد خان بریچ ملک داؤد زہری میر شکر خان زہری ٹکری محمد نواز محمد حسنی قاری رحمت اللہ ذیشان چیئرمین محمد کریم محمد حسنی شہزادہ عبدالباقی سمالانی عبدالخالق ذاکر ارباب عمران کاسی حاجی محمد ابراہیم سمالانی ملک بشیر شاہوانی ماسٹر لیاقت سمالانی اور محمد خان بابر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ہزارگنجی اورگردونوح کی گلیوں اور کلیوں کے مسائل اور خاص کر علاقے کے قبرستان کے بارے غور کیا گیا، اجلاس میں علاقے میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش اور گیس و بجلی کی بندش سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ آئندہ اجلاس25فروری کو ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید