• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو کے وزیرِ اعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ جعلی حکمران جلد سلاخوں کے پیچھے اور بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعظم ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید