پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وزیراعلی کواستعفیٰ پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بیرسٹرمحمدعلی سیف کااستعفیٰ قبول نہیں کیا۔بیرسٹر سیف نے اپنے استعفے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے بھی بیرسٹرسیف پر اعتماد کا اظہار کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجھے عہدے کا کوئی شوق نہیں‘اتنی تنقید بانی پی ٹی آئی کی خاطر برداشت کررہا ہوں ۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ پارٹی کے اندر اور باہرکے لوگوں کی تنقید خاطرمیں نہ لائیں، آپ کو بانی پی ٹی آئی نے مشیر بنایا ہے، یہی بات کافی ہے۔