• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا؟‘، سلمان خان کا دلچسپ کلپ ویڈیو وائرل




بھارتی اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی انڈسٹری کے سب سے سینئر کنوارے ہیں۔

اداکار سلمان خان کی تقریباً سب ہی سابقہ گرل فرینڈز شادی کر کے اپنے گھر بسا چکی ہیں جبکہ سلو بھائی تاحال اکیلے ہیں۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان کو ویلنٹائن ڈے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ انداز میں مزاحیہ جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے ویلنٹائن ڈے پر کوئی خاص منصوبہ بندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلمان خان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے سے میرا کیا لینا دینا ہے بھائی؟ یا کیا اس سے میرا ہی لینا دینا ہے؟

سلمان خان کی جانب سے غیر متوقع جواب سن کر وہاں موجود سب صحافی ہنس پڑے۔

سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارک ہو، محفوظ رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید