• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو کیسی لڑکی کی تلاش ہے، والد نے انکشاف کردیا

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے بعد شادی سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، تاہم ہر ایک کو اداکار سلمان خان کی شادی کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد ، بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خان کی شادی کے منتظر افراد کا انتظار ختم کردیا۔

سلیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بیٹے سلمان خان آسانی سے کسی بھی لڑکی کے ساتھ تعلقات میں آجاتے ہیں لیکن ان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

ان کے مطابق بالی ووڈ کے سُلطان سلمان خان بہت ہی سادہ انسان ہے، جب بھی وہ کسی لڑکی کو ڈیٹ کرتے ہیں تو اس میں ہمیشہ ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں اور سوچتے ہیں کہ کیا یہ عورت اُن کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں؟

سلیم خان نے بتایا کہ سلمان خان کی خواہش ہے کہ اُن کی بیوی شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں۔

واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید