لوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب کرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں 4 ڈرائیور زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر حملے بگن، او چت، مندوری، ڈاڈ قمر، چار خیل سمیت 7مقامات پر کیے گئے، فائرنگ سے 4 ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد مال سے لدی ہوئی 64 گاڑیوں میں سے 42 گاڑیاں پھنس گئیں، فائرنگ کے بعد 22 گاڑیاں ضلع ہنگو واپس پہنچ گئیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 64 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لیے روانہ ہوا تھا۔