• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی پارٹی ارکان کا شیر افضل کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ، ذرائع

شیر افضل مروت - فوٹو: فائل
شیر افضل مروت - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جذباتی گفتگو اور کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سوال اٹھایا کہ ’ہم سب کو بتایا جائے مروت کو کیوں نکالا؟‘

اس دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید