• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان اور صادق پبلک اسکول کے اشتراک سے فلی فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ(خ ن) حکومت بلوچستان اور صادق پبلک اسکول بہاولپور کے اشتراک سے بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ (بیف) کے تحت بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے فلی فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کردیا گیا ہے اس اسکالرشپ کے تحت منتخب طلبہ کو حکومت بلوچستان کے اخراجات پر معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ (بیف) حکام کے اعلامیہ کے مطابق اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے داخلہ ٹیسٹ 21 فروری کو دبئی محل میرج ہال نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) کوئٹہ میں ہوگا تمام اہل طلبہ و طالبات کو رول نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا اور فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا جبکہ فہرست فیس بک اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کی جائے گی بیف اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ کے جی اور نرسری کے بچوں کا ٹیسٹ نہیں ہوگا انہیں بعد میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا ۔والدین اور طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ بروقت ٹیسٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید