• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Tahirul Qadri Summoned Party Central Executive Committee Meeting
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 29 جولائی کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، کہتے ہیں سانحہ ماڈل ٹائون اور کرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا تحریری اعتراف کرنے والے وزیر کو کلین چٹ دے دی، عوامی تحریک کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹائون پر خاموش نہیں رہے گی۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری 27 جولائی کو صبح لاہور واپس آئیں گے اور 29 جولائی کو لاہور میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تازہ ترین