ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو راجھستان ہائی کورٹ نے چنکارہ اور کالا ہرن کیس میں باعزت بری کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کالا ہرن کیس پرسلمان خان نے 2007 میں را جستھان ہائی کورٹ سے حکم امتناع لیاتھا اور اس کیس میں انہیں دیگر عدالتوں نے ایک سال اور 5 سال قید کی سزا بھی سنائی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر تھے۔ اس کیس میں سلمان خان اور ان کے ساتھ دیگر 7 ملزمان پر کالا اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا جس کے بعد اب انہیں اس کیس میں بری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔