آئس کریم کو اب جلدی جلدی کھانے کی ضرورت نہیں، اب گرمی میں بھی آئس کریم پگھل کر نہیں گرے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پام آئل نے آئس کریم کے پگھلنے کا مسئلہ حل کر لیا۔
فوڈ سائنسدانوں کی نئی ایجاد شدہ آئس کریم نہ صرف ٹپکے گی بلکہ کیلوریز میں بھی کم ہے، اس کامیاب فارمولے میں پام آئل استعمال کیا گیا ہے جو روایتی ڈیری آئس کریم جیسی کریمی ساخت فراہم کرتا ہے، مگر کیلوریز کی مقدار کم رکھتا ہے۔
پام آئل کا استعمال اس لیے منفرد ہے کیونکہ اس کا پگھلنے کا درجۂ حرارت ڈیری چکنائیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے آئس کریم نہایت نرم، مستحکم اور ڈرِپ لیس بنتی ہے۔
ڈرِپ لیس آئس کریم کے ابتدائی تجربات گرم اور مرطوب ممالک میں کیے گئے جہاں درجۂ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے آئس کریم کے ڈرِپ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے تھے۔
منفرد آئس کریم برطانیہ کی سپر مارکیٹس میں دستیاب ہے، ونیلا اور رسبری جیسے ذائقوں میں پیش کی جا رہی ہے۔