پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شاہین آفریدی کو خوش گوار موڈ میں بیٹے عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ میں شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے عالیار کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا مگر باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا رشتہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 2 سال قبل 3 فروری کو سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے کپتان، شاہد آفریدی المعروف بوم بوم لالہ کی بیٹی سے ہوئی تھی۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ سال اگست میں ہوئی تھی۔