• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و روس کا تعلقات میں حائل دشواریوں پر بات چیت کا میکنزم بنانے پر اتفاق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ریاض میں امریکا، روس اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکا، روس تعلقات میں حائل دشواریوں پر بات چیت کا میکنزم بنانے پر اتفاق ہوا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت شروع کرنے کیلئے اعلیٰ سطح ٹیموں کی تقرری پر اتفاق ہوا۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تیل وگیس کی عالمی قیمتوں سمیت مستقبل میں معاشی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

ادھر روسی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات ساڑھے چار گھنٹے جاری رہی۔

روس، امریکا بات چیت مثبت رہی، روسی حکام

روسی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس، امریکا بات چیت اچھی اور مثبت رہی، بات چیت میں تمام مسائل پر سنجیدہ تبادلہ خیال ہوا۔ 

روسی حکام نے مزید کہا کہ یوکرین میں امن کےلیے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ روسی حکام نے کہا کہ صدر پیوٹن طے کریں گے کہ یوکرین پر امریکا سے کب بات کرنی ہے۔ 

انھوں نے کہا صدر پیوٹن کی امریکی صدر سے ملاقات کی شرائط پر تبادلہ خیال ہوا۔ پیوٹن، ٹرمپ ملاقات اگلے ہفتے میں ممکن نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید