• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کابینہ کا روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سعودی عرب کی کابینہ نے روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین نے روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا مقصد دنیا میں سلامتی اور امن کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں ملکی اور غیرملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی کابینہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امن کی کوششوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کابینہ اراکین نے یوکرین جنگ پر روس اور امریکا کے درمیان ریاض میں مذاکرات کو سراہا۔ 

سعودی کابینہ نے کہا کہ روس امریکا مذاکرات کی کامیابی کے باعث دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ ملے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید