• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، روس کے یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے سعودیہ میں مذاکرات، یوکرینی صدر شامل نہ کئے جانے پر برہم

ریاض، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکا اور روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے سعودی عرب میں مذاکرات کئے ہیں ،دونوں ممالک نے جنگ کے خاتمے کیلئےکوششیں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کیلئے "متعلقہ اعلیٰ سطحی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے "، مذاکرات میں یوکرین اور یورپی یونین کوشامل نہیں کیا گیا ہے جس پر یوکرینی صدرولودومیر زیلنسکی نے مذاکرات میں شامل نہ کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے ،یوکرینی صدر نے امریکی اور روسی وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد اپنا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا ہے ، ترکیہ میں پریس کانفرنس کے دوران یوکرینی صدر نے امریکا اور روسی وزراء خارجہ کی ملاقات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوئی بھی بات چیت "منصفانہ" ہونی چاہیے اور اس میں ترکیہ سمیت یورپی ممالک کو شامل کیا جانا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید