لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے گوٹھ کنگو سے ڈیڑھ ماہ قبل پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے والے بائیس سالہ پولیو کے مریض عبد الخالق شر کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کنگو پولیس کے مطابق لا پتہ ہونے والا نوجوان ذہنی طور پر بھی کمزور ہونے کے سبب اس کا فوری طور پر پتہ نہیں چل پا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے اہل خانہ شدید پریشانیوں کا شکار ہیں۔ادھر دوسری جانب لاپتہ ہونے والے نوجوان عبد الخالق شر کی تلاش میں ایدھی سینٹر کے رضاکار بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ایدھی سینٹر لاڑکانہ کے انچارج حاجی سلیم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاپتہ ہونے والے نوجوان عبد الخالق کی تلاش میں ایدھی سینٹر لاڑکانہ کی مدد کریں۔