• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکھان: دہشتگردی میں جاں بحق 7 مسافروں کی میتیں آبائی علاقے روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7 بس مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈی سی بارکھان نے بتایا تھا کہ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور اس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 7 مسافروں کو اتارا اور بعد ازاں انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید