بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے عمرہ ادا کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ محمد سراج پیر کی رات بھارتی شہر حیدر آباد کے ایئر پورٹ سے احرام باندھ کر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔
اب سے کچھ دیر قبل محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’الحمد للّٰہ‘۔
اطلاعات کے مطابق محمد سراج اپنے دوستوں کے ہمراہ عمرے پر گئے ہیں۔
بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔