آسٹریلیا میں ایک سپیرے نے ایک گھر سے دنیا کے دوسرے سب سے زہریلے سانپ کوپکڑ لیا۔
اس حوالے سے ہڈسن اسنیک کیچنگ نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ سپیرا کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ کے قریب واقع ماؤڈس آئی لینڈ میں ایک خاندان کے گھر پہنچا اور اس نے گھر کی واشنگ میں موجود زہریلے سانپ کو پکڑا۔
ایسٹرن براؤن سانپ واشنگ مشین کے ٹب کے اندر موجود تھا، جسے سپیرے نے نہایت مہارت کے ساتھ بحفاظت پکڑ لیا۔