• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، مالدیپ، یو اے ای سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودیہ، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ان افراد کو گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ سے بلیک لسٹ 4، زائد المیعاد قیام پر 1 اور بغیر پاسپورٹ 2 پاکستانی بے دخل کیے گئے۔

مالدیپ میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 جبکہ متحدہ عرب امارات میں بغیر پاسپورٹ اور زائد المیعاد قیام پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

کینیا میں زائد المیعاد پاسپورٹ پر 1، قطر میں مفرور 4 اور مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید