• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور امارات سے 45 دن میں 139 بھکاری ڈی پورٹ، 16 کو آف لوڈ کیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب اور امارات سے گزشتہ 45 دن کے دوران 139 بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، 16 کو آف لوڈ کیا گیا۔

اس سلسلے میں مزید تیزی آ رہی ہے اور پاکستان سے بھی بھکاریوں کی کافی تعداد میں آف لوڈنگ کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی نے نمائندہ ’جنگ‘ کو بتایا کہ بیگرز کے خلاف مختلف ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی سخت منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز ہے کہ بین الاقوامی بھکاریوں کے پورے خاندانوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے کم از کم 5 سال کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ایسا اس لیے ہے کہ اگر ایک بھکاری کو بلیک لسٹ کریں گے تو اس کا بھائی، بھتیجا یا کوئی اور رشتے دار اس دھندے کے لیے سفر کرتا ہے۔

نعمان صدیقی نے بتایا کہ 2022ء میں بین الاقوامی سطح پر بھکاری کلچر کے خلاف کارروائیوں کا رجحان نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید