• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں گندمی رنگت پر میری جگہ ترپتی ڈمری کو لیا گیا: حنا خان کا انکشاف

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بہادری سے کینسر سے جنگ لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں اداکارہ ترپتی ڈمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ حنا خان نے فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ سے نکالے جانے کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گندمی رنگت کے سبب مجھے اس فلم سے نکال دیا گیا تھا، مجھے جو کردار آفر ہوا تھا بعد ازاں اس کے لیے اداکارہ ترپتی ڈمری کو کاسٹ کیا گیا۔

یاد رہے کہ حنا خان ان دنوں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح اس موذی مرض کے سبب انہوں نے متعدد پروجیکٹس کھود یے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص نے میرے کام پر گہرا اثر ڈالا اور مجھے خراب صحت کے باعث 2 پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے لیے اس وقت اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید