• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی ناکام ترین فلم، ہدایتکار نے فلمسازی چھوڑدی، اداکارہ نے بالی ووڈ کا رخ نہیں کیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں لیڈ رول کے ساتھ سامنے آئے، جس کے بعد انھوں نے ہندی سنیما کی کئی بڑی ہٹ فلمیں کیں۔ 

لیکن اس دوران انھیں ناکامیاں بھی دیکھنا پڑیں اور ان ناکامیوں میں سے سب سے بڑی ناکامی کا تعلق ہالی ووڈ سے تھا۔ 2007 میں سلمان خان اپنے بالی ووڈ کیریئر میں ہونے والی تبدیلیوں کے وسط میں تھے۔

انکی 90ء کی دہائی کا جوش و خروش ختم ہو گیا تھا، جب وہ شاہ رخ اور عامر خان کے ساتھ ٹاپ اسٹار تھے اور فلم وانٹیڈ کے ذریعے ان کے دوبارہ بلندیوں کے سفر کو ابھی دو سال ہی گزرے تھے۔

ایسے میں انھوں نے ایک بین الاقوامی فلم ’میری گولڈ‘ کا تجربہ کیا، جس کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں امریکی اداکار علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں جہاں وہ ایک مقامی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ہندی اور انگریزی میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ 19 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی، افتتاحی دن فلم کی آمدنی صرف 21 لاکھ روپے تھی۔ 

بیرون ملک فلم نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا اور اس طرح دنیا بھر میں اسکی مجموعی آمدنی صرف 2 کروڑ سے کچھ زیادہ رہی۔ فلم کے ہدایتکار نے اسکے بعد فلم بنانا چھوڑ دی جبکہ فلم کی اداکارہ نے پھر کبھی بالی ووڈ کا رخ نہیں کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید