• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شہناز گل پر عرفی جاوید کا اثر‘، سوئمنگ سوٹ پر مداحوں کی ٹرولنگ

فوٹو بشکریہ شہناز گل / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ شہناز گل / انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ شہناز گل ان دنوں آسٹریلوی شہر سڈنی میں موجود ہیں اور وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

اسی دوران انکی جانب سے شیئر کی گئیں ساحل سمندر کی کچھ تصاویر کے بعد وہ توجہ کا مرکز بن گئیں جس کی وجہ انکا سوئمنگ سوٹ تھا۔

شہناز گل کی نئی تصاویر میں وہ بلیک سوئمنگ سوٹ میں نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے اَن زپڈ شارٹس پہن رکھی تھی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شہناز نے لکھا، ’سمندری ہوا، دھوپ سے چمکتے بال اور بونڈائی کا اسٹائل!‘

لیکن یہ منفرد فیشن سینس کئی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور انہوں نے کمنٹس میں اداکارہ کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’یہ تو بس توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’شہناز گل پر عرفی جاوید کا اثر ہو گیا ہے!‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ کو بہت پسند کرتے ہیں اور آپ کی تصاویر کو ہمیشہ لائک کرتے ہیں، مگر شاید یہ پہلی تصویر ہے جسے لائک کرنے کا دل نہیں کر رہا، کیونکہ یہ اسٹائل آپ پر جچ نہیں رہا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید