• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔

انہوں نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، 2020ء میں امریکا پہلے ہی چین کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر راضی ہو چکا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تھوڑی بہت مسابقت ہے لیکن صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، وہ بہت منفرد شخص ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آغاز میں چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اسٹیل اور ایلومینیئم پر نئے 25 فیصد ٹیرف لگانے کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر بھی دستخط کیے ہیں جو 12 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید