• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف کیچ چھوڑنے پر روہت شرما پر میمز کی بھرمار

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف کیچ چھوڑنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں بھارتی اسپنر اکشر پٹیل چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کرنے کے قریب تھے، لیکن روہت شرما کے ایک ڈراپ کیچ نے ان کا خواب چکنا چور کر دیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2025 کے چیمپئنز ٹرافی میچ میں اکشر نے اپنے پہلے ہی اوور میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نویں اوور کی دوسری گیند پر تنزیل حسن کو آؤٹ کیا۔ اگلی ہی گیند پر مشفق الرحیم بھی ان کا شکار بنے، یوں وہ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔


اکشر پٹیل کی ہیٹ ٹرک بال کےلیے بھارتی ٹیم نے دو سلپس لگائیں، جن میں سے ایک پر روہت شرما کھڑے تھے، اکشر نے جیسے ہی گیند کروائی تو بنگلا دیش کے بیٹر ذاکر علی نے گیند کو ایج کیا، لیکن روہت ایک آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

اس موقع پر روہت شرما شدید مایوسی کا شکار نظر آئے، انہوں نے زمین پر ہاتھ مار کر غصے کا اظہار کیا اور فوراً اکشر پٹیل سے معذرت کرلی۔

روہت شرما کے کیچ چھوڑنے  کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی، اور شائقین کرکٹ نے ان کا مذاق بنانا شروع کردیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روہت شرما کے کیچ چھوڑنے کے بعد اکشر پٹیل کی حالت ’کیا کروں میں اس کا کچھ بول بھی نہیں سکتا، کپتان جو ہے۔‘

ایک اور صارف نے روہت شرما کی تصویر شیئر کی جس پر ’معاف کردو  باپو‘ لکھا ہوا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید