ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں کل فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی کے بعد آج اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 458 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 685 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔