• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کی خبروں پر اظہر محمود کا دلچسپ ردِعمل

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ٹیم واپسی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔

اظہر محمود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لاہور کے گالف کورس سے بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بابر اعظم کی دبئی میں موجودگی کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بابر تو یہاں لاہور کے ایک خوبصورت گولف کورس پر ایک اور شاندار گولف شاٹ کھیل رہے ہیں۔ 

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ سے پہلے سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابر اعظم خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ان کی نیٹ پر پریکٹس کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن میں اُنہیں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں۔

کچھ شائقینِ کرکٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز جو کہ 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہے، ممکنہ طور پر بابر اعظم اس سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصّہ ہو سکتے ہیں۔

جبکہ کچھ شائقین نے تو یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی تھیں کہ سابق کپتان نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید